Thursday, May 2, 2024

وفاقی وزیر نورالحق قادری کے حق میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

وفاقی وزیر نورالحق قادری کے حق میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
May 17, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر نورالحق قادری کے حق میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزاروں حضرت حسین اور شاہ نواز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت نورالحق قادری حکومت کے ڈیفالٹر تھے۔ نور الحق قادری نے نامکمل کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست مسترد کر دی۔ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ سماعت کا حکم دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جاسکیں۔