Friday, May 17, 2024

وفاقی وزیر قانون نے سندھ میں گورنر راج خارج از امکان قرار دیدیا

وفاقی وزیر قانون نے سندھ میں گورنر راج خارج از امکان قرار دیدیا
September 14, 2019
اسلام آباد (  92 نیوز) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے  سندھ میں گورنر راج کو خارج از امکان قرار دیتے دیا ۔ 92 نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے جس سے پیپلزپارٹی کو سیاست  چمکانے کا موقع ملے ۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہمارا اصل فوکس سندھ کے غریب عوام ہیں ، فنڈ سارے سندھ میں استعمال ہونے چاہئے ،ڈائریکشن وفاقی حکومت دے گی ،  پیپلزپارٹی کو کراچی کمیٹی کیلئے دعوت نہیں دی گئی ۔ ان کا کہنا تھ اکہ سعید غنی اچھا آدمی ہے لیکن پارٹی غلط میں ہے ، جو سندھ کی کرپشن سے متعلق بات کرے  وہ ان کو پسند نہیں ، جی ڈی اے کے لوگ مجھے آکر بتاتے ہیں کہ پیپلزپارٹی سندھ میں ظلم کر رہی ہے ۔ پنجاب پولیس سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں پولیس کی تمام بھرتیاں گزشتہ ادوار میں ہوئی اور میرٹ پر نہیں ہوئیں جس کے باعث پنجاب پولیس کے معاملات خراب ہیں ،  کل وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس میں عمران خان نے فیصلہ کیا کہ پولیس کو بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سردار عثمان بزدار پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ۔