Sunday, May 12, 2024

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک اور اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دیا

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک اور اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دیا
January 5, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے ایک اور اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دیا۔ فواد چودھری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مارا۔ دونوں گتھم گتھا بھی ہوئے۔ مبشر لقمان نے فواد چودھری سے ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے بارے میں سوال پوچھا تھا۔ فواد چودھری کے سکیورٹی گارڈز نے بھی مبشر لقمان پر تشدد کیا۔ لاہور میں محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چودھری اور اینکرپرسن میں جھگڑا ہوا تھا۔ اس سے پہلے فواد چودھری نے صحافی سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ مارا تھا۔