Friday, April 26, 2024

وفاقی وزیر فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وفاقی وزیر فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور ،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
November 27, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ استعفیٰ کی منظوری کا اطلاق 26 نومبر سے ہو گا۔   ادھر کابینہ ارکان کی نئی لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کے کابینہ ارکان کی تعداد 48 ہو گئی ۔ کابینہ میں 24 وفاقی وزرا، 4 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ میں 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی شامل ہیں۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے گزشتہ روز وفاقی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔  وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم بطور وزیر قانون آرمی چیف کا کیس نہیں لڑ سکتے تھے اس لئے عہدہ چھوڑ دیا جبکہ شہزاد اکبر بولے وزیراعظم چاہیں گے تو انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔