Sunday, September 8, 2024

وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپہ‘ تین افراد گرفتار

وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپہ‘ تین افراد گرفتار
January 23, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں حساس اداروں نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھاپہ وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر مارا گیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو محافظوں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ حساس اداروں نے حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے خاندانی ذرائع نے گزشتہ رات وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کے صاحبزادے بلال جتوئی کو حراست میں لئے جانے کے حوالے سے خبروں کی تردید کی ہے۔ خاندانی ذرائع نے نائنٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غلام مرتضیٰ کے بیٹے بلال جتوئی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ گزشتہ رات ڈیفنس میں خیابان راحت پر حساس ادارے کے افسر سے گاڑیوں کے آپس میں ٹکراجانے پر بلال جتوئی کا جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد نامعلوم افراد گارڈز کو گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے۔