Saturday, April 20, 2024

وفاقی وزیر علی محمد مہر کی نماز جنازہ ڈھرکی کے علاقے خانگڑھ میں ادا

وفاقی وزیر علی محمد مہر کی نماز جنازہ ڈھرکی کے علاقے خانگڑھ میں ادا
May 21, 2019
 ڈھرکی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی محمد مہر کی نماز جنازہ ڈھرکی کے علاقے خانگڑھ میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ آستانہ حق باہو اوستا محمد کے گدی نشین خالد محمود سلطان نے پڑھائی۔ وفاقی وزیر علی محمد مہر کی نماز جنازہ میں غوث بخش مہر، شہریار مہر، غلام قادر تھیبو اور بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت ہوئی۔ علی محمد کو آبائی قبرستان میں والد علی انور کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ علی محمد مہر وزیر انسداد منشیات تھے۔ علی محمد مہر عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ آزاد حیثیت میں  الیکشن جیت کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے  جہاں انہیں وفاقی وزیر انسداد منشیات کی وزارت دی گئی ۔ علی محمد مہر کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی  اور وزیراعظم عمران خان نے علی محمد مہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور آصف زرداری  نے  بھی علی محمد مہر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔