Thursday, April 18, 2024

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ریلوے ریزرویشن کے اوقات رات بارہ بجے تک بڑھانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ریلوے ریزرویشن کے اوقات رات بارہ بجے تک بڑھانے کا اعلان
September 22, 2018
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ریزرویشن کے اوقات رات بارہ بجے تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ ریلوے ہیڈ کورٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید  نواز شریف کی حکومت پر برس پڑے اور بولے ملک کو لوٹ کر یہ لوگ چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا نواز شریف کی کوئی ڈیل ہوئی ہے یا نہیں یہ شہباز شریف بہتر بتا سکتے ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے ریزرویشن کے اوقات کار رات بارہ بجے تک بڑھانے، تین نئی ٹرینیں چلانے  اور لاہور ریلوے ہیڈ کورٹرز کے کچھ شعبے جزوی طور پر کراچی منتقل کرنے کا اعلان کیا۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر تک پندرہ فریٹ ٹرینوں کا اضافہ کر دیا جائے گا اور خوشحال ایکسپریس کے حادثے کی رپورٹ تیس ستمبر تک پیش کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سال میں ریلوے کو پاؤں پر کھڑ ا کر دیں گے ۔ دوماہ میں ریلوے کی ترقی نظر آئے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں 4 نرسریاں بنانے کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کے دونوں جانب بھی پودے لگائے جائیں گے۔ دونئی ایکسپریس ٹرین بھی جلد چلائی جائیںگی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کے پاس 20 ہزار نارمل جبکہ 35 ہزارسی پیک کی آسامیاں موجود ہیں ،10 ہزار ملازمتوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔