Thursday, April 25, 2024

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
June 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ڈسچارج کیا۔ شیخ رشید کو ویل چیئر کی مدد سے گاڑی تک لایا گیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میری صحت یابی کے لئے دعائیں کی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا خصوصاً مشکور ہوں جو میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔ وزیرریلوے شیخ رشید کو 14 جون کو حالت خراب ہونے پر ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا۔ شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا تھا۔ کوویڈ ۔19 کا نشانہ بننے والے سیاستدانوں میں دو سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر شامل ہیں۔