Friday, April 26, 2024

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا دورہ عراق

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کا دورہ عراق
January 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال عراق کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ زبیدہ جلال نے عراق کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں بغداد میں چند روز قبل ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ زبیدہ جلال کا کہنا تھا پاکستان کے لیے عراق سے دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

عراق کے وزیر دفاع نے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج کی قابلیت ،جنگی تجربے اور دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں سے استفادہ چاہتے ہیں۔

زبیدہ جلال عراق کے وزیرخارجہ ، وزیر پٹرولیم اور وزیر داخلہ سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ پاکستانی وفد نجف اور کربلا بھی جائے گا۔ اٹھائیس جنوری کو وطن واپسی ہو گی۔

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر بلال علی نے عراق کے چیف آف ڈیفنس سے ملاقات بھی کی تھی۔