Friday, May 10, 2024

وفاقی وزیر داخلہ کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور آمد،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی

وفاقی وزیر داخلہ کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور آمد،کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی
December 7, 2020

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پہنچے جہاں انہیں چین سے آئی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگا دی گئی ۔

پروفیسر جاوید اکرم  کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو کلینیکل فیز تھری کی کورونا ویکسین لگائی گئی۔

واضح رہے کہ  ملک بھر میں ایک روز کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.71 فیصد ہوگئی، کراچی میں شرح سب سے زیادہ 21.31فیصد تک  ہے ۔ ایبٹ آباد کا  اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ اس وقت 2 ہزار 539 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،327 مریض وینٹی لیٹر پرہیں۔

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح9.71 فیصد ہوگئی ، کراچی میں سب سے زیادہ مثبت کیسز کی شرح 21.3ایک تک پہنچ گئی۔

آزادکشمیر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 11.93فیصد،پنجاب میں 5.54، سندھ میں 15.83فیصد، بلوچستان میں 11.61، خیبرپختونخوا میں 8.22 ، اسلام آباد میں 8.2 اور گلگت بلتستان میں 2.89فیصد ہے۔

پشاورمیں مثبت کیسز کی 16.66، حیدرآباد میں 14، لاہور میں 9.74 ، راولپنڈی 12.9، فیصل آباد 5.28اور کوئٹہ میں 7.5فیصد ہوگئی ہے ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک حالت والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ، اس وقت 2 ہزار 539 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، اس وقت کورونا کے 322 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔

لاہورمیں 91، ملتان میں 45، راولپنڈی میں 19 ، کراچی میں  82، پشاور میں  43،اسلام آباد میں  39،فیصل آباد  میں 3 مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔

 این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ  میرپور،مظفر آباد اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں ہے۔