Wednesday, April 24, 2024

وفاقی وزیر داخلہ سے میٹروپولیٹن پولیس برطانیہ کے ایک اعلی عہدیدار کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ سے میٹروپولیٹن پولیس برطانیہ کے ایک اعلی عہدیدار کی ملاقات
May 12, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے میٹرو پولیٹن پولیس برطانیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ملاقات کی  جس میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں برطانیہ سے آنے والے میٹروپولیٹن پولیس کے اعلیٰ عہدیدار نے  وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس دوران عمران فاروق قتل کیس پر ہونے والی دو طرفہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں میں عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں عمران فاروق قتل کیس میں معظم علی خان نامی ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔