Thursday, April 25, 2024

وفاقی وزیر خزانہ کا 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ کا 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان
January 12, 2019
 کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر خزانہ نے 23 جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔ کراچی چیمبر سے خطاب میں اسد عمر نے تئیس جنوری کو منی بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ایف بی آر کے ایس آر او اجراء کا اختیار ختم کردیا گیا، ٹیکس میں تبدیلی پارلیمنٹ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں آسانیاں نظر آئیں گی، سرمایہ کاری سے معیشت مضبوط اور ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بھارت سے کشمیر اور تجارت پر مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔ فوج بھی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تاجر ایسی تجاویز دیں جس سے حکومت کا کاروبار بھی چلے اور مسئلہ بھی حل ہو جائے۔