Sunday, May 12, 2024

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے پارلیمنٹ میں غلط جواب جمع کرایا

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے پارلیمنٹ میں غلط جواب جمع کرایا
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزارت بین الصوبائی رابطہ کی پارلیمنٹ میں غلط بیانی سامنے آ گئی، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پارلیمنٹ میں غلط جواب جمع کرایا۔ قومی اسمبلی میں پاکستان اسپورٹس بورڈ سمیت وزارت کے ماتحت اداروں کی تفصیلات مانگی گئی تھیں، وزارت کی جانب سے بتایا گیا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس صرف دو گاڑیاں ہیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں 92 نیوز نے پتا چلا لیا، پاکستان سپورٹس بورڈ کے پاس 15 سے زائد گاڑیاں ہیں۔