Monday, May 13, 2024

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا نئی شپنگ پالیسی کا اعلان

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا نئی شپنگ پالیسی کا اعلان
August 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کا اعلان کردیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2030ء تک پاکستان میں بحری جہاز رجسٹر کرانے پر کسٹم ڈیوٹی نہیں ہوگی۔ جہاز کی آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہیں لگے گا۔ وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر بہت سی وزارتوں سے براہ راست منسلک ہے، ماضی میں نظرانداز رہا ہے، تجارت، پٹرولیم، ایف بی آر اور دیگر اداروں سے رابطہ رہتا ہے، رزاق داوَد نے پالیسی کی تشکیل میں بہت مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ کا شہر کی ترقی میں اہم کردار ہے، قیام پاکستان کے وقت ہمارے پاس کوئی بحری جہاز نہیں تھا، پاکستان میں پہلا بحری جہاز فاطمہ کے نام سے رجسٹرڈ ہوا۔ علی زیدی بولے کہ پاکستان کی زیادہ ترتجارت بندرگاہوں کے ذریعے ہورہی ہے۔ تجارت طے کرتی ہے کون سی برآمدات بڑھانی ہیں، ہم شپنگ انڈسٹری میں نجی اداروں کو لانا چاہتے ہیں، پاکستان میں رجسٹر جہاز کو لنگرانداز ہونے کیلئے ترجیج دی جائے گی۔