Friday, April 19, 2024

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم

وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم
July 17, 2021

آزاد کشمیر (92 نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کو آزاد کشمیر کی حدود سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا۔

جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا۔ متن میں لکھا علی امین گنڈاپور کی آزاد کشمیر میں تقریروں سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔ اشتعال انگیز بیانات سے انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ ہے۔ علی امین گنڈاپور کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ہدایات پر فوری عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔