Thursday, April 18, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی وزیر اعظم سے ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی وزیر اعظم سے ملاقات،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا  جب کہ دورہ سندھ سے متعلق بھی گفتگو ہوئی ۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم  سندھ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔وزیر اعظم نے سندھ میں گیس کے مسائل فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ وفاقی وزیر  خزانہ اسد عمر بھی ملاقات میں شریک تھے ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کا دورہ کراچی ملتوی ہو گیا ہے ، فواد چودھری نے آج شام سندھ میں اہم ملاقاتیں کرنی تھیں ۔