Saturday, April 20, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند تنظیم قرار دے دیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند تنظیم قرار دے دیا
October 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری کہتے ہیں کہ تحریک لبیک پاکستان سیاسی نہیں بلکہ کالعدم اور عسکریت پسند جماعت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جس طرح دیگر دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ہوا، ان سے بھی وہی سلوک ہوگا، کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں ریاست پاکستان کو بلیک میل کرسکے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ریاست کے صبر کی کوئی حد ہوتی ہے، بندوق کے زور پرمطالبات منوانے کے روئیے کو کابینہ نے مستردکردیا، چھ مرتبہ تماشا لگ چکا ہے، حکومت نے بڑے صبر کا مظاہرہ کیا، ابھی تک طاقت کا استعمال نہیں کیا، پولیس رینجرز اور فوج سے مل کر آپریشن کرے گی۔