Friday, March 29, 2024

وفاقی وزرا نے 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی

وفاقی وزرا نے 100روزہ کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کر دی
November 27, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں صرف ایک دن باقی ، وفاقی وزراء نے کتنا کام کیا؟، کارکردگی کیسی رہی ؟ رپورٹس وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونا شروع ہو گئیں۔ حکومت کےابتدائی سو روز  میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے؟،کفایت شعاری مہم سے قومی خزانے کو کتنا فائدہ پہنچایا گیا؟، حکومتی منشور پر عمل درآمد کے اہداف حاصل کئے یا نہیں؟، وفاقی وزراء نے کارکردگی رپورٹس وزیراعظم کو ارسال کر دیں۔ کارگردگی رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید اوروزیرریلوے شیخ رشید میں سخت مقابلہ ہے، دونوں وفاقی وزراء نے 100 روزہ اہداف بروقت حاصل کر لئے۔ مراد سعید نے مطلوبہ اہداف صرف 50 روز میں حاصل کئے، شیخ رشید نے وزارت میں 2 ارب ،مراد سعید نے 3 ارب سے زائد کی آمدن کا ریکارڈ بنایا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا،دوسری جانب کامیاب سفارتکاری اور غیر ملکی رابطوں میں تیزی کے شاندار ریکارڈز میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی کارکردگی متاثرکن رہی۔ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے بھی مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے،40 روزہ وزارت میں داسو ڈیم اور پانی چوری کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ملک میں پہلی بار صوبوں کو ٹیلی میٹرز کی تنصیب پر راضی  کیا،اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اہم منصوبوں کی شروعات، وزیر مملکت ذوالفقار بخاری بھی ٹاپ 10 بہترین کارکردگی دکھانے والے وزراء میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے بھی مطلوبہ اہداف حاصل کر لئے ،رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہےمتعدد وزراء تا حال اہم کامیابیاں حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی کی کارکردگی بھی بہترین رہی۔انہوں نے 9 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدے کیے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی کوئی بڑا منصوبہ شروع نہ کر سکے ۔ بین الصوبائی رابطہ کی وزیر فہمیدہ مرزا بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ سو روز میں کھیلوں سے متعلق کوئی بڑے فیصلے نہ ہو سکا۔