Sunday, September 8, 2024

وفاقی محتسب کا باچا خان ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ون ونڈو فیسیلیٹشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی محتسب کا باچا خان ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے ون ونڈو فیسیلیٹشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ
August 22, 2015
پشاور(92نیوز)وفاقی محتسب نے پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر بھی بیرون ملک آنے، جانے والے مسافروں کی سہولت اور مشکلات کے ازالے کے لئے 31 اگست سے ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی لاہور اور اسلام آباد کے بعد اب پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ میں بھی بیرون ملک آنے  جانے والے مسافروں کی سہولت اور مشکلات کے فوری حل کے لئے ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاق کی 12 ایجنسیاں لوگوں کی مشکلات حل کرنے اور انھیں سہولت فراہم کرنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہیں گی۔ ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک کا افتتاح 31 اگست کو کیا جائے گاجس کے تحت لوگوں کی مشکلات کے لئے شکایت باکس بھی رکھا جائے گا جبکہ سیکیورٹی کے مسائل کے پیش نظر 24 گھنٹےسی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعےمانیٹرنگ کی جائے گی۔ پروازوں  کی تاخیر کی صورت میں مسافروں کی شکایت پر متعلقہ ایئر لائنز کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔