Monday, September 16, 2024

وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل خارج کر دی

وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل خارج کر دی
February 5, 2017

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کو ایک اور جھٹکا۔ امریکا کی فیڈرل اپیل کورٹ نے تارکین وطن پر پابندی کے قانون کی معطلی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی اپیل مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست منظور کرنے کی بجائے ریاست واشنگٹن اور ٹرمپ انتظامیہ کو پیر تک مزید دلائل دینے کا حکم دیدیا۔

وفاقی جج جیمز رابرٹ نے جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سات مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کے متنازع ایگزیکٹو آرڈر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد یہ پابندی ہٹا لی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ سان فرانسسکو میں واقع سرکٹ کورٹ آف اپیل نے فوری طور پر وفاقی جج کے فیصلے کو ہٹانے کی اپیل مسترد کر دی اور ٹرمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پیر تک مزید دلائل دیے جائیں۔