Wednesday, April 24, 2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ
May 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کل سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والے 423 تعلیمی اداروں کے تمام ہیڈز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یکم جون سے اپنے اداروں میں تمام غیر تدریسی عملہ حاضری کو یقینی بنائیں۔ ایڈمنسٹریشن سٹاف کو بھی حاضر رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری کردہ احکامات کو تمام ایریا ایجوکیشن افسران کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ ان پر عمل درآمد کروائیں۔ حاضری کے ساتھ ہیڈز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اداروں کو صاف ستھرا بھی رکھیں۔ قبل ازیں کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے سٹاف کو حاضری سے استثنی دیا گیا تاہم اب نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری ( صرف فیس ریڈنگ) کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔