Monday, May 13, 2024

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ
September 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سرما کی تعطیلات بھی ختم، مراسلہ جاری، اسکول کھلنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کو مراسلہ جاری کر دیا ہے ، جس کے مطابق رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہونگیں۔ وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے اسکولوں میں ہفتے کے روز سپیشل کلاسز لگائی جائیں ، کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کاازالہ کیاجائے ، استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن سپیشل تیاری کروائیں۔ آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15روز تاخیر سے لینے کافیصلہ کیا گیا ہے، وزارت تعلیم کے مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں ،15 ستمبر سے سکول کھولنے کاحتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا۔