Friday, March 29, 2024

وفاقی دارلحکومت کے دفاتر میں حاضری کم ہونے کے باعث کام بھرپور انداز میں شروع نہ ہو سکا

وفاقی دارلحکومت کے دفاتر میں حاضری کم ہونے کے باعث کام بھرپور انداز میں شروع نہ ہو سکا
August 24, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عید کی چھٹیوں کے بعد ملک بھر کی طرح وفاقی دارلحکومت میں بھی سرکاری دفاتر تو کھل گئے لیکن ملازمین کا دل شاید تین چھٹیوں سے بھی نہیں بھرا۔ دفاتر میں حاضری کم ہونے کے باعث کام بھرپور انداز میں شروع نہ ہو سکا۔ اسلام آباد میں پاک سیکرٹریٹ سمیت مختلف علاقوں میں قائم سرکاری و نجی دفاتر  میں حاضری معمول سے کم  رہی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ حاضری ساٹھ سے ستر فیصد تک ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے دوسرے علاقوں کے رہنے والے ساتھی عید کی چھٹیوں کے ساتھ دیگر چھٹیاں بھی لے کر ہفتہ دس دن کیلئے گھروں کو جاتے ہیں۔ دفاتر میں حاضری کم ہونے سے سائلین اور کام سے آنے والوں کو  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ملازمین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری کام اگلے ہفتے سے ہی بھرپور انداز میں شروع ہو سکے گا۔