Monday, May 20, 2024

وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر کنٹرول کے دعوے دھرے رہ گئے

وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی پر کنٹرول کے دعوے دھرے رہ گئے
October 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز)وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا دھندہ اور استعمال ایک بار پھر عروج پر پہنچ گیا۔ قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشی اور استعمال سر عام جاری ہے اور کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ہے۔
یونیورسٹی کے مخصوص مقامات پر منشیات فروش سرعام کاروبار کرتے ہیں جبکہ یونیورسٹی میں ہٹس، گھنے جنگلات اور شعبہ ٹرانسپورٹ منشیات استعمال کرنے والوں کے اڈے بن گئے ہیں۔
پڑھائی لکھائی کے بجائے طلبا بے دھڑک ہو کر خوب کش لگاتے ہیں اور پولیس نے نام نہاد آپریشن کرکے پارلیمنٹ اور عدلیہ کو سب اچھا کی رپورٹ دے چکی ہے۔