Sunday, September 8, 2024

وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں عروج پر، مسلح افواج کی ریہرسل جاری

وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں عروج پر، مسلح افواج کی ریہرسل جاری
March 16, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ گئی ہیں۔ 23مارچ کے حوالے سے مسلح افواج کی ریہرسل جاری ہے جس میں آرمی، ایئرفورس، نیوی، پاکستان رینجرز، سکائوٹس اور پولیس کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ 23مارچ یوم پاکستان۔ پاکستان کے لیے عہد کا دن اور اس دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے مسلح افواج کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ 23مارچ کو شکرپڑیاں گرونڈ میں ہونے والی فوجی پریڈ کے لیے ریہرسل جاری ہے۔ اس ریہرسل میں آرمی، ائیرفورس، نیوی، پاکستان رینجرز، ایف سی، پولیس، سکائوٹس کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریہرسل میں پاکستان ائیرفورس کے ایف سولہ، جے ایف ٹھنڈر، میراج اور شیر دل فارمیشن شریک ہے۔ ریہرسل میں آرمی ایوی ایشن کے کوبرا ہیلی کاپٹرز بھی شریک ہیں۔ ریہرسل کے دوران آرمی، نیوی اور ایئرفورس کے پیرا ٹروپس نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا اور 23مارچ کی پریڈ کے مہمان خصوصی کی سلامی دینے کی پریکٹس کی۔ ذرائع کے مطابق پیرا ٹروپرس کی قیادت جنرل کمانڈ آفیسر ایس ایس جی کر رہے ہیں۔ 23مارچ کی پریڈ کے لیے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بھی ریہرسل کی جا رہی ہے۔