Friday, September 20, 2024

وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئراورتین ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھالیا

وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئراورتین ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھالیا
March 4, 2016
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کے پہلے میئر اور تین ڈپٹی میئرز نے حلف اٹھا لیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم نیازی نے حلف لیا،  میئر اور ڈپٹی میئرز سے اردو کی بجائے انگریزی زبان میں حلف لیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے پہلے میئر شیخ انصر عزیز اور ڈپٹی میئرز ذیشان شاہ، چوہدری رفعت اور اعظم خان نے حلف اٹھا لیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارم نیازی نے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی، وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری، بیرسٹر ظفر اللہ اور ملک ابرار بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات میں اسلام آباد کو خوبصورت بنانا ہے،  اسلام آباد کو ایسا شہر بنائیں گے کہ لوگ یہاں رہنا پسند کریں۔ شیخ انصر کا کہنا تھا کہ  لینڈ مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک حکمت عملی بنائیں گے،  اسلام آباد میں کسی بھی مافیا کو کام نہیں کرنے دیں گے۔ شیخ انصر عزیز کا کہنا تھا کہ شہری سہولیات کو مزید بہتر بنائیں گے، وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسلام آباد کو خوبصورت شہر بنائیں گے۔