Saturday, April 20, 2024

وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
November 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت کے 5 سیکٹرز میں کورونا کیسز زیادہ رپورٹ ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہراقتدار میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پانچ سب سیکٹرز آئی ایٹ تھری، آئی ایٹ فور ، جی ناین ون ، جی ٹین فور اور جی سکس ٹو میں لاک ڈاون کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیر صبح دس بجے مذکورہ علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ میڈیکل سٹور ، ادویات و پانی فراہم کرنے والے کمپنیوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں کو اجازت ہو گی۔ این سی او سی نے شادی تقریبات کے بارے میں  گائیڈلائنز جاری کردیں  ۔ شادی تقریبات بارے گائیڈلائنز کا نفاذ 20 نومبر سے پنجاب کے 7، سندھ کے 2 شہروں ، بلوچستان 1، کے پی کے ایک شہر میں ہو گا۔ گائیڈلائنز کے مطابق تقریب کا انعقاد، جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہو گا۔ شادی کی ان ڈور تقریب پر پابندی، آئوٹ ڈور کی اجازت ہو گی۔ مارکیز میں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہو گی۔ آئوٹ ڈور شادی تقریب میں ایک ہزار مہمان شرکت کر سکیں گے۔ شادی تقریب میں شرکاء کے مابین چھ فٹ کا فاصلہ ہو گا۔ شادی کی  تقریب کا دورانیہ دو گھنٹے ہو گا ۔ رات دس بجے تک  تقریب ختم کرنا ہو گی۔ شادی کی تقریب کے ہر مہمان کیلئے ماسک پہننا لازم ہو گا۔ شادی میں شریک ہر مہمان کو ماسک، سینیٹائزر میزبان فراہم کرے گا۔