Friday, May 17, 2024

وفاقی دارالحکومت کی سٹریٹ لائٹس خراب ، مکین پریشان

وفاقی دارالحکومت کی سٹریٹ لائٹس خراب ، مکین پریشان
January 28, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) وفاقی دارالحکومت کی سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کےباعث شہر اقتدار  میں شام کےبعد  اندھیروں کا راج ہو جاتا ہے ۔ وفاقی دار الحکومت میں سالوں پرانے زنگ آلود پولز اور ٹوٹے پھوٹے ڈبے انتظامیہ کا منہ چڑانے لگے  ہیں ۔ کہیں پولز ہیں تو لائٹ نہیں، جہاں  پول اور لائٹ دونوں ہیں وہاں  تاریں اکھڑی پڑی ہیں۔ پندرہ  سو کلومیٹر ایریا پر محیط18  ہزار پول ،36 ہزار لائٹس کی دیکھ بھال کے لئے 250 ملازمین کام کررہے ہیں جس میں سے 40 فیصد ملازمین محکمے میں ہی دوسرے شعبوں میں ڈیپوٹیشن پر جا چکے ہیں۔ اسلام آباد کے باسیوں نے 92 نیوز سے اپنی تحفظات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ  سٹریٹ لائٹس کا خراب ہونا جرائم پیشہ افراد کیلئے سازگار اور شہریوں کے لئے عدم تحفط کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 45 فیصد لائٹس اور پول خراب ہیں ۔