Friday, April 26, 2024

وفاقی دارالحکومت کا میئر اور ڈپٹی میئر حکمران جماعت کا ہوگا ، 9 آزاد امیدوارن لیگ میں شامل

وفاقی دارالحکومت کا میئر اور ڈپٹی میئر حکمران جماعت کا ہوگا ، 9 آزاد امیدوارن لیگ میں شامل
December 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ن لیگ نے اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لئے سادہ اکثریت حاصل کرلی۔ نوآزاد ارکان نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ میئرکا فیصلہ قیادت کرے گی، آزاد امیدوارجھوٹی نہیں حقیقی تبدیلی  کی علامت بنیں گے۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے نو چیئرمینوں نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ نون اسلام آباد میں اکثریتی پارٹی بنکر سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے والے آزاد امیدوار جھوٹی نہیں حقیقی تبدیلی کی علامت بنیں گے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی 50 میں 29 یونین کونسلز کے چیئرمین نون لیگ کے ہیں ۔ مئیر کا حتمی فیصلہ  اعلیٰ قیادت کرے گی۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اسلام آباد کو مثالی دارالحکومت بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔