Saturday, April 20, 2024

وفاقی دارالحکومت میں گردے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

وفاقی دارالحکومت میں گردے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
October 21, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گردےفروخت کرنےوالاگروہ گرفتار ہوگیا ،جو لوگوں کو نوکری کا جھانسا دے کر فیصل آباد سے اسلام آباد لاتا اورنجی اسپتال میں گردے نکال کر 20سے 30لاکھ روپے میں فروخت کردیتا۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں کارروائی کرکے مبینہ طور پر گردے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اعجاز اور محمد خالد کے نام سے ہوئی ہےجبکہ نجی اسپتال کے ڈاکٹر انیق اور رفعت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان فیصل آباد سے غریب لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاتے اور نجی اسپتال میں غریب لوگوں کے گردے نکال لیتے ،ایسا ہی انہوں نے ذیشان نامی شخص کے ساتھ کیا ،اس کا گردہ نکالنے کے بعد اسے 10ہزار روپے دیدئیے پولیس کے مطابق ملزمان ایک گردہ 20سے 30لاکھ روپے فروخت کرتے تھے ۔