Tuesday, May 21, 2024

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) ڈینگی کے وار میں تیزی آ گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکومت کی جانب سے بروقت سپرے ہوا نہ احتیاطی تدابیراختیار کی گئیں۔ جگہ جگہ گندگی اور کچرے کے ڈھیر ڈینگی کی افزائش کا سبب بننے لگے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 52 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ اسلام آباد کے شہری علاقوں سے25 جبکہ دیہی ایریاز سے 27 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 3 ہزار 9 سو 85 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈینگی سےاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں گزشتہ روز 73  نئے مریض لائے گئے۔ ہولی فیملی اسپتال میں 40، بینطیر اسپتال میں 24، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 9 مریض داخل ہوئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 860 ہو گئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے 7 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔