Wednesday, May 8, 2024

وفاقی دارالحکومت میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے

وفاقی دارالحکومت میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،غریبوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے
February 26, 2017
اسلام آباد(92نیوز)اقتدار کے ایوانوں سے چند کلومیٹر دور بہارہ کہوکےعلاقہ میں ہرطرف عطائی ڈاکٹرز کا راج. نہ کوئی ڈگری نا ہی ڈپلومہ مگر ہر مرض کے علاج کا دعویٰ۔ عطائی ڈاکٹروں نے وفاقی دارالحکومت میں صحت کے نام پر کاروبار چمکا لیا۔ تفصیلات کےمطابق بہارہ کہو کا یہ علاقہ جہاں ہرطرف عطائی ڈاکٹر کلینک کھولے بیٹھے ہیں دانت کی تکلیف ہو کوئی اور مرض یا پھرآپریشن کرانا ہو ان کلینکس میں ساری سہولتیں ملیں گی۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ کلینک کے باہر لگے بورڈ پر نام کسی اور ڈاکٹر کا اور علاج کوئی اور کرتا ہے۔ ایک ایسا ہی ڈاکٹرجسے 92نیوز کی ٹیم نے گھیر لیا۔ 92نیوز نے عطائی ڈاکٹروں کےخلاف آپریشن کیا تو کئی ڈاکٹر کلینک بند کرکے رفوچکر ہوگئےایک کلینک کھلا ملا جہاں ڈاکٹر بھی تھا اور مریض بھی لیکن جیسے ہی 92نیوزکی ٹیم وہاں پہنچی ڈاکٹر نو دو گیارہ ہوگیا اوربیچارے مریض پریشان ہوتے رہے۔ ایلوپیتھک سے لے کر ہومیو پیتھک تک جسے دیکھو ڈاکٹر بنا بیٹھاہےحکیم بھی اپنی ادویات میں سٹرائیڈ کا غیر قانونی استعمال کررہے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن تو ا یک خواب ہے ان نام نہاد ڈاکٹروں کے پاس تو ڈپلومہ تک نہیں 200کلینکس میں سے محض 10فیصد کی ہی رجسٹریشن کا انکشاف بھی ہوا۔ عطائی ڈاکٹروں کے ان کلینکس میں مریض جان کا رسک تو لیتے ہی ہیں ساتھ ساتھ اپنی جیب میں ڈھیلی کروا لیتے ہیں عطائی ڈاکٹر اور دندان ساز فیس کی مد میں دو سو سے ایک ہزار تک لے رہے ہیں۔