Saturday, April 20, 2024

وفاقی دارالحکومت میں سورج کی آب و تاب نے سردی کا رنگ پھیکا کردیا

وفاقی دارالحکومت میں سورج کی آب و تاب نے سردی کا رنگ پھیکا کردیا
March 6, 2015
  اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت  میں آج سورج  اپنی پوری آب وتاب  سے چمک رہاہے  جس کے باعث جڑواں شہروں میں   بارش کے باعث   بڑھنے والی سردی  کا رنگ پھیکا پڑنے لگا ہے۔ جڑواں شہروں مین گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث موسم کی خنکی میں اضافہ  ہوا تاہم آج سورج نے اپنی جھلک دکھا دی ہے جس کے باعث اب  خنکی کم ہونے لگی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق   دن کے وقت ملک کےبیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم آج شام شمالی بلوچستان ،فاٹا ،پنجاب ،بالائی پجناب ۔گلگت بلتستان ،کشمیر ۔ہزارہ میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز  بھی بارش ہوئی ۔ ۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں ہر طرف برف ہی برف نظر آرہی ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ ۔