Thursday, March 28, 2024

وفاقی دارالحکومت میں سبزیوں کی قمیتوں 10سے 15فیصداضافہ

وفاقی دارالحکومت میں سبزیوں کی قمیتوں 10سے 15فیصداضافہ
August 2, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیلاب نے عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ کرڈالا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافےنے عوام کو پریشان کردیا۔آلو، پیاز، ادرک، لہسن ، دالیں  روزمرہ کے استعمال کی ان تمام سبزیوں کو تو جیسے پر ہی لگ گئے ہیں اتوار بازاروں میں چلاتی عوام مہنگی چیزیں خریدنے پر مجبور ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر چیز کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ اشیا خورونوش کی اشیا بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہیں، ضرورت کی ہر وہ چیز جو کبھی غریب عوام کی رسائی میں تھی آج وہ بھی دور جاتی نظر آرہی ہے۔ اگر نرخوں پر نظر ڈالی جائے تو ہوش اڑ جاتا ہے،عوام کا کہنا ہے سیلاب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے قیمتوں میں من چاہا اضافہ کردیا ہے ایک ہفتہ کیا گزرا تمام سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔ لال ٹماٹر کی قیمت نے تو سب کے منہ ہی غصے سے لال کردئیےلوگ جو دو وقت کی روٹی چٹنی دھنیے پودینے سے کھا کر بھی گزارا کر لیتے تھے اب تو وہ بھی دس روپے سے بڑھ کر چالیس روپے میں ملنے لگی ہے۔ عوام کا کہناہے کہ حکومت مہنگائی کے معاملے کی طرف باالکل آنکھیں بند کیے بیٹھی ہےہر چیز کی مہنگائی سے زندگئ اجیرن بن گئی ہے ۔