Sunday, September 8, 2024

وفاقی دارالحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری

وفاقی دارالحکومت میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ جاری
January 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت کی ناک کے نیچے بیڈ گورنس کی ایک اور مثال بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ جہاں ہر چیز کی قیمت کم ہو رہی ہے اس کے بر عکس اسلام آباد میں اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ تفصیلات کےمطابق معاشرے کو ظلم اور ناانصافی سے بچانا حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہوتا ہےوفاقی دارالحکومت جسے دنیا کا خوبصورت شہر کہا جاتا ہے لیکن دوسری طرف مقامی انتطامیہ کی بد انتظامی عام آدمی کی زندگی کو اس خوبصورت شہر میں اجیرن بنا رہی ہے۔ ایک طرف تیل کی قیمتوں میں معمولی سے اضافے کو جواز بنا کر اشیا مہنگی کر دی جاتیں لیکن اب تیل کی مصنوعات میں مسلسل کمی کے باوجود اشیا خوردونوش کی قیموں میں بلا جواز اضافہ جاری ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جب انتطامیہ کی طرف سے کوئی روک ٹوک ہی نہیں تو کیوں نہ ہر دوکاندار الگ نرخ نامہ بنائے۔ دوکانداروں کا موقف تو ہمیشہ کی طرح وہی پرانا راگ کہ ہم تو مجبور ہیں حکومتوں کا کام صرف موٹر ویز اور پلیں ہی بنانا نہیں بلکہ عام آدمی کے روز مرہ مسائل کوبھی حل کرنا ہے۔