Thursday, May 2, 2024

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت پانچ اعشاریہ پانچ

وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پی کے اور آزاد کشمیر میں زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت پانچ اعشاریہ پانچ
July 25, 2015
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) اسلام آباد، پشاور، لاہور اور آزاد کشمیرسمیت خیبر پختونخوا اور پنجاب کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ رات ایک بج کر انسٹھ منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ تھی۔ رات ایک بجکر انسٹھ منٹ پر پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، پشاور، لاہور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، صوابی اور بٹگرام میں محسوس کئے گئے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز اسلام آباد سے اٹھارہ کلومیٹر دور شمال مشرق میں دس کلومیٹر زیرزمین تھا۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ نیند سے بیدار ہو گئے اور گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ درودیوار لرز کر رہ گئے۔