Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر متفق نہ ہو پائی

وفاقی حکومت گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر متفق نہ ہو پائی
December 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت گندم کی امدادی قیمت میں اضافے پر متفق نہ ہو پائی۔ فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا۔ 13 نومبر کو ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت میں  50 روپے فی من اضافہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے خسرو بختیار کے مطالبے پر توثیق نہ کی۔ رولز آف بزنس کے مطابق ای سی سی فیصلے کی کابینہ نے توثیق نہیں کی۔ ای سی سی نے گندم کی سپورٹ پرائس 1350 روپے فی من مقرر کی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسروبختیار 1400 روپے فی من قیمت مقرر کروانا چاہتے ہیں۔ وفاقی کابینہ گندم کی سپورٹ پرائس کا کل دوبارہ جائزہ لے گی۔