Thursday, March 28, 2024

وفاقی حکومت کچھ بنانے کی بجائے بے وقوفی میں آگے ہے ، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت کچھ بنانے کی بجائے بے وقوفی میں آگے ہے ، مرتضیٰ وہاب
March 9, 2020
کراچی ( 92 نیوز) ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی کے ترقیاتی اعلانات اور دعوؤں کا پوسٹ مارٹم کردیاکہا کہ وفاقی حکومت  کچھ بنانے کےبجائے بے وقوفی میں آگےہے، ایک ارب روپے خرچ کر دیے  لیکن کے ایم سی کو فائرٹینڈر نہیں ملے، کراچی کی ترقی پی ٹی آئی کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ کراچی میں وفاقی حکومت  کےمنصوبوں کا آغاز اور نئے کا اعلان کے بعد سندھ حکومت بھی دستاویزات لیکر میدان میں آگئی، کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہاکہ پی ٹی آئی کےمقامی رہنما نہیں چاہتے کہ میئر کراچی کو فنڈز ملیں  ، کراچی نےانکو ووٹ دئیےمگروزیراعظم نےآنابھی گوارا نہیں کیا۔ ترجمان سندھ حکومت نےدعویٰ کیا کہ ادھورے منصوبوں کاافتتاح کیا گیا اور اعلانات پونےچارسو ارب کے کئے مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وفاقی حکومت نے این ایف سی کی مد میں ایک سوپچپن ارب روپے  بھی سندھ کو نہیں دئیے۔