Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے ، بلاول بھٹو

وفاقی حکومت کورونا  سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے ، بلاول بھٹو
April 11, 2020

کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے برطانوی میڈیا کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ  وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے ، صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کا ہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو بہت  کم مدد مل رہی ہے ، کورونا سے باہمی  عالمی تعاون سے ہی نجات حاسل کی جا سکتی ہے ،ا میر ممالک کو غریب اور  ترقی پذیر ممالک  کی مدد کرنا ہو گی ، عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے  بالول بھٹو کا کہنا تھا کہ  لاک ڈاؤن اورسماجی دوری سے ہی وباء سے بچ سکتے ہیں ،پاکستان میں کورونا  کا پھیلاؤ بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا ، آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں،  بھارت اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کیے بیٹھا ہے،  مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاؤن ہے اور لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ  پاکستان بھی کورونا سے بری طرح متاثر ہوا ہے، ، ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وبا کا مقابلہ کر سکیں،  اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ بیٹھ گیا ہے،  ہمارے پاس تو اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے، اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔