Thursday, March 28, 2024

وفاقی حکومت کو نئے مالی سال کے بجٹ میں 253ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان

وفاقی حکومت کو نئے مالی سال کے بجٹ میں 253ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان
June 5, 2015
لاہور(92نیوز)وفاقی حکومت نے نئے مالیاتی سال کے بجٹ میں دو سو تریپن ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا انکم ٹیکس نہ دینے والوں پر بھی ود ہولڈنگ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے موبائل فونز اور سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے مالیاتی سال کے بجٹ میں  کسٹم ڈیوٹی کی مد میں اکتالیس ارب روپے کے نئے ٹیکس لگا دئے ہیں جبکہ سیلز ٹیکس کی مد میں چون ارب روپے کا اضافی ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے انکم ٹیکس کی مد میں ایک سو بیالیس ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا  بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ڈیری مصنوعات پر بھی ٹیکس چھوٹ ختم کر دی گئی ہے ،منرل واٹر پر ایکسائز ڈیوٹی کی شرح نو فیصد سے بڑھا کر بارہ فیصد کر دی گئی ہے،کرائے پر دی جانے والی مشینری پر دس فیصد ودہولڈنگ ٹیکس  لگانے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ رئیل اسٹیٹ ٹرسٹ کے منافع پر میوچل فنڈ کی طرز پر ٹیکس عائد کیا جائے گا ،سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لئے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 58فیصد سے بڑھا کر 63فیصد کردی گئی ہے۔ گاڑیوں کی ٹرانسفر پر ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح 20سے 25 فیصد بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔ وفاقی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ میں  ٹیکس نہ دینے پر ٹرانسپورٹرز پر بھی مختلف شرح سے ٹیکس میں  اضافے کی تجویز ہے ،موبائل فونزپرریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر کے نیا ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔