Saturday, April 27, 2024

وفاقی حکومت کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوعہدےسےہٹانےکااصولی فیصلہ

وفاقی حکومت کاگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادکوعہدےسےہٹانےکااصولی فیصلہ
March 19, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اُن کے عہدے سے ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف کسی بھی وقت گورنر سندھ کو ہٹانے کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے  ڈاکٹر عشرت العباد کو گورنر سندھ کے عہدے سے  ہٹانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں  مشاورت  تیز کردی ہے اورتین نئے ناموں پرغورکیا جارہا ہے۔ صولت مرزا کا ویڈیو بیان منظرعام پرآنے کے بعد تحریک انصاف سمیت بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے گورنر سندھ کو ہٹانے  کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ تحقیقات کو شفاف بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کوطویل عرصے تک کسی صوبے کا گورنررہنے کااعزاز حاصل ہے۔