Wednesday, May 1, 2024

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمان کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمان کو وزیر اعلیٰ مقرر کرنے کا فیصلہ
June 22, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت کا حفیظ الرحمان کو وزیر اعلی گلگت بلتستان مقرر کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نواز شریف نے نامزدگی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حفیظ الرحمان کو وزیر اعلی گلگت بلتستان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وزیر اعظم میاں نواز شریف نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق حافظ حفیظ الرحمان 26 جون کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ وزیز اعظم نواز شریف اور گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ نامزد وزیر اعلیٰ  گلگت  حافظ حفیظ الرحمان نے 92نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو مثالی صوبہ بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی رفتار کےلحاظ سے پنجاب کو رول ماڈل مانتے ہیں ۔