Thursday, March 28, 2024

وفاقی حکومت کا پنجاب میں سہولت بازار بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پنجاب میں سہولت بازار بنانے کا فیصلہ
October 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے پنجاب میں سہولت بازار بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سہولت بازار میں 20 کلو کا آٹا 845 روپے کا ملے گا۔ 10کلو آٹے کی قیمت 420 روپے ہو گی۔ چینی ابتدائی طور پر 85 روپے کلو ملے گی۔ ادھر وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب اور کے پی میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔