Wednesday, May 8, 2024

وفاقی حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ
October 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں مزید ترامیم کا فیصلہ کر لیا۔

عوام کیساتھ وسیع پیمانے پر دھوکہ دہی اور فراڈ نیب کے دائرہ اختیار میں واپس لایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے احتساب عدالت کو زر ضمانت کے تعین کا اختیار دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ موجودہ آرڈیننس میں ملزم پر جتنی کرپشن کا الزام ہے زر ضمانت اتنا ہی رکھا گیا ہے ۔ گواہان کے بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ اور آن لائن بیانات پر بھی وضاحت ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ آرڈیننس سے تاثر مل رہا کہ بیانات صرف ویڈیو لنک پر ہی ریکارڈ ہو سکتے ہیں۔ نیا نیب ترمیمی آرڈیننس قومی اسمبلی کا حالیہ اجلاس ختم ہونے کے بعد جاری ہو گا۔