Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت کا نون لیگ کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں ، شبلی فراز

وفاقی حکومت کا نون لیگ کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں ، شبلی فراز
October 6, 2020
اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے وفاقی حکومت کا نون لیگ کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے سے کچھ لینا دینا نہیں۔ شبلی فراز نے کہا ہو سکتا ہے نون لیگ والوں نے ہی ایف آئی آر درج کرائی ہو۔ پنجاب حکومت معاملے کی تحقیق کرے گی۔ انہوں نے کہا کیا ملک بھر میں ایف آئی آرز عمران خان کے کہنے پر درج ہوتی ہیں؟ وہ اتنے فارغ نہیں ہیں کہ مقدمات کراتے پھریں۔ کوئی چاہے تین بار وزیر اعظم بنا ہو، اگر قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو سزا بنتی ہے۔ دشمن کی زبان بولنے والا محب وطن کیسے ہو سکتا ہے؟ ہم نے غداری کے سرٹیفکیٹ نہیں دیئے۔ شبلی فراز بولے فیٹف کے پیچھے بھارت تھا لیکن اپوزیشن کیوں مخالفت کر رہی تھی؟ قانون سے وہی ڈرے گا، جو ملوث ہو گا۔ دشمن چاہتا ہے پاکستان کا لیبیا، عراق اور افغانستان جیسا حال ہو۔ عمران خان کبھی کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔