Thursday, March 28, 2024

وفاقی حکومت کا ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ
June 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں مقیم غیرملکیوں کو نادرا میں رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے غیرملکیوں کو نادرا میں رجسٹرڈ کرنے کے لیے رولز بھی تیار کر لیےہیں۔ نئے رولز وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کیے گئے ہیں۔ غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص کارڈ دیئے جائینگے۔ غیر قانونی افغان مہاجرین کی زیادہ تعداد کراچی میں ہے۔ نائنٹی ٹونیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے رولز کے متعلق سندھ سمیت چاروں صوبوں سے مشاورت شروع کر دی۔ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز سے غیرملکیوں کو نادرا میں رجسٹرڈ کرنے کے متعلق ان پٹ مانگا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نادرا ایلین رجسٹریشن رولز 2019 کے تحت تمام غیرملکیوں کو ملک بھر میں رجسٹرڈ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ غیرملکی افغان مہاجرین کو نادرا میں رجسٹرڈ کرکے کارڈ دینے کا سخت مخالف ہے۔