Monday, September 16, 2024

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 17 اپریل سے پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 17 اپریل سے پولیو مہم چلانے کا فیصلہ
April 10, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پولیو وائرس کاغیر فعال موسم ، وفاقی حکومت نے 17 اپریل سے قومی انسدادپولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،مہم کے دوران ملک بھر میں 3 کروڑ 71 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق مارچ ، اپریل اور مئی ، یہ ہیں پولیو وائرس کےغیر فعال اور کمزور ہونے کے مہینے، اسی وجہ سے صحت کے وفاقی اداروں نے اپریل کے وسط میں ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پولیو مہم 17 اپریل کو شروع ہوگی ، جو 21 اپریل تک جاری رہے گی،پانچ سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ، پنجاب میں 1 کروڑ 88 لاکھ ،سندھ میں 86 لاکھ ، خیبر پختونخوا میں 56 لاکھ اور بلوچستان میں 16 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، فاٹا ، آزاد کشمیر اور گللگت بلتستان میں بھی پانچ سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، پولیو ایمرجنسی سنٹر نے اس مقصد کے لیے 2 لاکھ 60 ہزارافراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ،21 ہزارایریا انچارج ،8 ہزار907 میڈیکل افسر بھی پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔ پولیو مہم میں 42 ہزار669 ٹرانزٹ ٹیمیں بھی اس پولیو مہم کا حصہ ہوں گی۔