Tuesday, May 7, 2024

وفاقی حکومت کا ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا فیصلہ
November 10, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے ماہ ربیع الاول کو سرکاری طور پر منانے کا اعلان کر دیا۔ فواد چودھری نے ٹویٹ کیا کہ وزارت اطلاعات نے میلاد مصطفیٰﷺ کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم کریں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹ کے ذریعے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات نے میلاد مصطفیٰﷺ کے شایان شان پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ پنجاب حکومت نے بھی تمام اداروں کو جشن عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سرکاری سطح پر تقریبات کا سلسلہ مہینہ بھر جاری رہے گا۔ حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کے تمام پہلووں کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی محافل کا انعقاد کیا جائے گا۔ روحانی تقاریب میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کے علاوہ جید علماء مشائخ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔