Friday, April 26, 2024

وفاقی حکومت کا صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ
January 27, 2020
 اسلام آباد(92 نیوز) وفاقی حکومت نے صدر اور وزیراعظم کے کیمپ آفسز بنانے کا اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر سے متعلق ایکٹ 1975 میں ترمیم لائی جائے گی۔ 1975 ایکٹ میں  ترمیم کا  مسودہ تیار کر لیا گیا جسے آج وفاقی  کابینہ اجلاس  میں  پیش کیا جائے گا ۔ ترمیم کے بعد صدر اور وزیراعظم دفاتر اور رہائش کے علاوہ کوئی کیمپ آفس  نہیں بنا پائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق کیمپ آفسز ختم کرنے کا فیصلہ  اخراجات  میں  کمی  لانے کے  لیے کیا  جا رہا ہے ۔ وفاقی کا بینہ  کی منظوری کے بعد بل منظوری کے لیئے پارلیمنٹ  میں بھی  پیش کیا جائے گا ۔