Friday, April 19, 2024

وفاقی حکومت کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا شوگر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
July 27, 2020 ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شوگرمافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور یاف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کر دی ۔

حکومت نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی اور ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور 3 صوبوں کو بھی خط لکھ دیے گئے ہیں۔

 وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے خطوط لکھ دیے۔علاوہ ازیں حکومت نے ایف بی آر کو ملک بھر کی تمام شوگر ملز کا آڈٹ کرنے کا کہہ دیا۔

خطوط کے ساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی ارسال کی گئی ہے ، ساتھ ہی وفاقی حکومت نے 90 روز میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ گنا کاشتکاروں سے کم قیمت پر گنا خریدنے والی شوگر ملز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے، وفاقی حکومت کے مطابق مختلف شوگرملز کا معاملہ صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن کے دائرہ اختیارمیں آتا ہے۔

وفاقی کابینہ نے 23 جون کو ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔